
مصباح الحق کل لاہور پہنچیں گے
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کل لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان جمیکا میں کورونا کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی ہے۔







