Advertisement

عابد علی اورشان مسعودکےبیک وقت ریکارڈز

عابد علی

عابد علی اور شان مسعود کی جوڑی نےٹیسٹ میچ  کےدوران  بیک وقت قومی اور بین القوامی ریکارڈز بنالئے ہیں ۔سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھلے جانےوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں  میچ کی تیسری اننگز  تاریخ  کی دوسری بڑی شراکت قائم کرنےکا ریکارڈ بنادیا ہے  ۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روزعابدعلی اورشان مسعود نے 278رنز کی پارٹنرشپ  کھیلی ،یہ میچ کی تیسری اننگزمیں دنیاکی کسی بھی اوپننگ جوڑی کی دوسری بڑی شراکت ہے۔

اس کے علاوہ  یہ دوسری اننگز میں کسی بھی وکٹ کیلیے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

پاکستان  کی جانب سےاس سے قبل جنوری 2006کے فیصل آباد ٹیسٹ میں یونس خان اورمحمد یوسف نےبھارت کیخلاف تیسری وکٹ کیلیے 242رنز کا اضافہ کیا تھا۔

 جبکہ بین القوامی ٹیسٹ میچ میں اس سےقبل بنگلہ دیشی امرالقیس اورتمیم اقبال نےکھلنا ٹیسٹ 2015میں پاکستان کیخلاف 312رنز  کی شراکت  داری  قائم کی تھی   ۔

Advertisement

عابد علی اور شان مسعود پاکستان کیلیےمجموعی طورپرتاریخ کی دوسری بڑی شراکت قائم کرنے والے اوپنرز کے طور پر بھی اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں،اس سےقبل دسمبر 1997میں فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں عامر سہیل اور اعجاز احمد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 298رنز جوڑے تھے۔

اگست 2001 میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کےبعد پہلی باردونوں پاکستانی اوپنرز نے کسی اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں،اس  سے قبل  سعید انور 101اور توفیق عمر104کی اننگز کھیلنےمیں کامیاب رہےتھے۔

 ریاکرڈ  کی فہرست یہیں  ختم  نہیں ہوئی بلکہ دونوں کھلاڑیوں نےپاکستان کی سری لنکاکیخلاف سب سےبڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ بھی بنایا ہے  ۔

عابد علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اس سے قبل مارچ 1999میں کھیلے جانے والے لاہور ٹیسٹ میں شاہد آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی نے آئی لینڈرز کیخلاف 156رنز بنائے تھے، کیریئر کی پہلی 3اننگز میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں عابد علی(321) نے تیسری پوزیشن پر جگہ بنائی ہے۔

اس سے قبل ٹپ فوسٹر355، لارنس روے336 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے تھے،کیرون نائر 320رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

Advertisement

عابد علی نے پاکستان کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے،اس سے قبل جاوید میانداد نے کیریئر کی ابتدائی 3اننگز میں ہی 318رنز جوڑ کر دھوم مچائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version