Advertisement

آسٹریلیاکے فاسٹ بالرکاانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان

آسٹریلین ٹیم

آسٹریلین ٹیم کے فاسٹ بالرنےگیارہ سال بعدانٹرنیشنل  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔

آسٹریلین ٹیم کےفاسٹ بالرپیٹرسڈل نےانٹر نیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہےتاہم،وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتےرہیں گے۔

پیٹرسڈل نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلےسےآگاہ کیا۔

آسٹریلیاکےفاسٹ بالرنےاعلان کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن جب تک فٹنس برقراررہےگی وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

پیٹرسڈل نے 2008 میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

سڈل نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 221 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ 22 ایک روزہ میچوں اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسڑیلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

فاسٹ بولرکوکیرئیر میں ہیٹ ٹرک کرنےکابھی اعزازحاصل ہے، 2010 میں انہوں نے 26 ویں سالگرہ کے موقع پر برسبین میں ایشز ٹیسٹ میں اپنی 26 ویں سالگرہ کےموقع پرانگلینڈکےایلسٹرکک،میٹ پریئر اور اسٹورٹ براڈ کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک  کی تھی ۔

Advertisement

 آسٹڑیلیاکرکٹ ٹیم کےٹیسٹ ٹیم کےکپتان ٹم پین کاکہناتھاکہ پیٹرسیڈل آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کاہمیشہ سے پسندیدہ کھلاڑی رہاہے۔

پاکستانی شاہین آسٹریلیاٹیم کےسامنےڈھیر

اپنےحالیہ بیان میں سڈل نےکہاکہ یہ جاننا ہمیشہ مشکل ہوتاہےکہ صحیح وقت کیاہے لیکن میری خواہش تھی کہ میں ایشز کھیلوں اورمیرےکرکٹ میں آنےکااصل مقصد ایشزکی ٹیم میں شامل ہونااوراس ٹیم کاحصہ بننا  تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version