Advertisement

پاکستان نےٹیسٹ سیریز اپنےنام کرلی

پاکستان نے

پاکستان نےسری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دےکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام  کرلی  ہے ۔

پاکستان نےکراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں  کھیلے جانے والے دوسرے اور  آخری  ٹیسٹ  میچ  میں  سری لنکا  کو   شکست  دے کر  سیریزایک صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دی۔

سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا لیکن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر امبلدینیا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم اوراظہرعلی کی بھی سینچریاں،سری لنکاکوجیت کیلئے 476 رنزکاہدف

Advertisement

سری لنکا کے آخری تین کھلاڑی اپنی ٹیم کے اسکور میں  اضافہ  کئے بغیر پویلین لوٹ  گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے اوشادا فرنینڈو 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 اور یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 واضح رہے کہ  دوٹیسٹ  میچز کی  سیریز  کے پہلا  ٹیسٹ میچ روالپنڈی  میں کھیلا گیا تھا جو  بغیر کسی  نتیجے کے   ڈرا ہوگیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version