بابراعظم اوراظہرعلی کی بھی سینچریاں،سری لنکاکوجیت کیلئے 476 رنزکاہدف

بابراعظم اوراظہرعلی نے بھی کراچی ٹیسٹ کےچوتھےروزسری لنکا کےخلاف سنچریاں اسکورکردیں اورپاکستان نےسری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان کھیلےجانےوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود اورعابدعلی کےبعد کپتان اظہر علی اوربابر اعظم نےبھی سینچریاں بنادیں ۔
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کھانے کے وقفے پر 555 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔
اظہرعلی نے اپنے کیرئیر کی 16 ویں جبکہ سری لنکا کے خلاف چھٹی سنچری اسکور کی۔ اظہرعلی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابراعظم نے پنڈی ٹیسٹ کے بعد کراچی میں بھی سنچری اسکور کی اور وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انہوں نے 130 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
عابد علی اورشان مسعودکےبیک وقت ریکارڈز
اس کےعلاوہ اس ٹیسٹ میچ کی ایک اوراہم بات ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی ہوں۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی، اظہر علی اور بابراعظم نے سنچریاں اسکور کیں۔
اس سے قبل بھارت کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے 2007 میں بنگلا دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بھارت کی جانب سے وسیم جعفر، دنیش کارتک، راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News