Advertisement

ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بھارت پر قہر ڈھا دیا

بھارت

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر  نے بھارتی سورماؤں  پر قہر ڈھا دیا، پہلے ون ڈے میں بھارت کو عبرتناک  شکست  دے دی۔

بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا کہ جب 13 کے مجموعی اسکور پر ان  فارم بلے باز روہت شرما  پانچویں اوور میں 10 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار ہوگئے۔

دوسری وکٹ کے لیے شیکھر دھون اور لوکیش راہول نے ٹیم کو کچھ سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 134تک پہنچا دیا۔ لوکیش راہول 47 رنز بنا کر ایشٹن اگر کی گیند پر اسٹیو اسمتھ کو آسان کیچ تھماکر چلتے بنے۔

اگلے ہی اوور میں شیکھر دھون بھی 74 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کوئی کپتان ویرات کوہلی  (10)سمیت  کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد  دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

Advertisement

بنگلہ دیش نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی، سیریز کا شیڈول جاری

بھارت کی پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

شریاس ایئر4،رشابھ پانت28، رویندرا جدیجا25، ٹھاکر13،محمد شامی 10، کلدیپ یادیو17جبکہ جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن نے 2،2 جبکہ ایڈم زیمپا اور ایشٹن اگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف اوپنرز ڈیوڈ وارنر (128)اور ایرون فنچ (110)کی ناقابل شکست سنچریز کی بدولت با آسانی 38ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ  یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بھارت کو اس کے ملک میں  ہی دس وکٹوں سے شکست دی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے یہ ایک روزہ میچز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے  ہدف حاصل کرنے  میں یہ دوسرا  بڑا ہدف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version