Advertisement

پنڈی ٹیسٹ میچ ،پاکستان نےبنگلہ دیش کوشکست دے دی

راولپنڈی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نےبنگلا دیش کوہراکردومیچوں کی سیریزمیں ایک صفرسےبرتری حاصل کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کوایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دےکردو میچوں کی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کر لی ہے ۔

پہلےٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنزپرڈھیرہو گئی۔

ٹیسٹ میچ کےچوتھےروزبنگلادیش نے 6 وکٹ کےنقصان پر 126 رنزسےاپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Advertisement

دوسری اننگزمیں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہےجب کہ بنگلا دیش کی جانب سے  روبیل حسین اور ابوجائید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نجم الحسن شنٹو نے 38 اور تمیم اقبال نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

 روالپنڈی ٹیسٹ میچ کی سب سےاہم بات نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک ہے ۔نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولرکااعزازاپنےنام کیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version