Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہرٹیم کوچیلنج سمجھ کرسامنا کرےگی

پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کر اس کا سامنا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیاسےگفتگو کے دوران اپنی ٹیم کی پاکستان سپر لیگ میں تیاری سے متعلق کہا ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہر ٹیم کو چیلنج سمجھ کھیلنے کے لیے بھرپور تیار ہے، کوئی بھی ٹیم ایک دوسرے کو ہلکا نہیں لے سکتی۔

ندیم عمرکا مزید کہناتھا کہ اس دفعہ ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں، پی ایس ایل سے ملک میں نیا ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آرہا ہے، کوئٹہ کی جانب سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو بھرپور جذبے سے کھیلنا ہوگا، کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

دوسری جانب کوئتہ گلیڈی ایٹرز کوبڑا دھچکہ لگ گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےاینٹی کرپشن کوڈکی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طورپرمعطل کردیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمراکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرناہوگا۔

ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کہنا ہے کہ عمراکمل کیس میں پی سی بی کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا۔

اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کیا ہے؟

اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت پی سی بی

(ا):  یہ طے کرے کہ کسی بھی فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کرنا ہے۔

Advertisement

یا

ب):  فریق کسی بھی فوجداری جرم میں ملوث ہو جس میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہو یا پھر کوئی الزام عائد کیا گیا ہو۔

مندرجہ بالا نکات کے تحت پی سی بی کے  پاس یہ صوابدیدی اختیار موجود ہے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو مجروح کرنے پر متعلقہ فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے  تحت عبوری  طور پر معطل کرسکتا ہے جب تک کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل  یہ فیصلہ نہ کرلے کہ متعلقہ فریق نے جرم کا ارتکاب کیا ہے یا نہیں۔ عبوری طور پر معطلی سے  متعلق کسی بھی فیصلے کی ایک تحریری کاپی متعلقہ فریق ، ایک آئی سی سی اور ایک قومی کرکٹ فیڈریشن کو بھجوائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version