عمر اکمل کو ایک بار پھر معافی مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نےٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے مس کنڈکٹ کا معاملہ غلط فہمی قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ معاملے سے متعلق تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد واضح ہوا کہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ۔
کمیٹی نے پورے معاملے کا جائزہ لے کر اسے غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا اور عمر اکمل کو آئندہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ ختم کردیا۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ عمراکمل کی سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے اور انہیں وارننگ دے کر معاملہ ختم کر دیا گیا ہے ۔
AdvertisementPCB statement on Umar Akmal incident https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/02/625195/amp/ pic.twitter.com/O2UMqDpGVy
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 12, 2020
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کو فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنے غیر مہذب رویہ اپنانے کی شکایت ملنے پر ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیاتھا۔
عمر اکمل، ہارون رشید کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے دو دن پیش ہوئے تھے جبکہ کمیٹی نے ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وارننگ دیتے ہوئے کلین چٹ عطا کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News