Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر اکمل کو ایک بار پھر معافی مل گئی

Now Reading:

عمر اکمل کو ایک بار پھر معافی مل گئی
عمر اکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نےٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے مس کنڈکٹ کا معاملہ غلط فہمی قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ  پریس ریلیز  میں کہا گیا کہ معاملے سے متعلق تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد واضح ہوا  کہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ۔

کمیٹی نے  پورے معاملے کا جائزہ  لے کر اسے غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا اور عمر اکمل کو آئندہ   ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے معاملہ ختم کردیا۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ عمراکمل کی سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے  اور انہیں وارننگ دے کر معاملہ ختم کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کو فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنے غیر مہذب رویہ اپنانے کی  شکایت ملنے  پر ہیڈ کوارٹر طلب کیا  گیاتھا۔

عمر اکمل، ہارون رشید  کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے دو دن پیش ہوئے  تھے جبکہ کمیٹی نے ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی پوچھ گچھ   کی تھی۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وارننگ دیتے ہوئے کلین چٹ عطا کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر