Advertisement

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

بھارت

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی کردی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بغیر ٹاس کے ہی منسوخ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) بھی 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب  دنیا بھر میں معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا گیا ایک روزہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا اور پی ایس ایل کا کراچی میں ہونے والا میچ بھی شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی، پلے آف میچز ختم کردئیے گئے

Advertisement

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل  بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے  بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

سری لنکا کے دورے پر موجود انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنا دورہ ملتوی کرکے واپس وطن روانہ ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version