Advertisement

کوروناوائرس : پی سی بی نےپاکستان سپرلیگ ملتوی کردی

پاکستان سپرلیگ ایڈیشن فائیوکےآج کھیلےجانےوالےسیمی فائنل منسوخ کردیئےگئےہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےپی ایس ایل فائیو ملتوی کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق کوروناوائرس کےخطرےکے پیشِ نظر آج  لاہورکےقذافی  اسٹیڈیم میں آج  پی ایس ایل  کےکھیلے جانےوالےدونوں سیمی فائنل میچ  منسوخ کردیئےگئےہیں۔

سیمی فائنل کاپہلامیچ ملتان سلطانزاور پشاورزلمی کےدرمیان جبکہ دوسرامیچ لاہورقلندرزاورکراچی  کنگز کےدرمیان کھیلاجاناتھا۔

پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری منسوخ کردیا گیا جب کہ فائنل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیوکاایونٹ ختم کرنےکافیصلہ پی سی بی اورفرنچائزمالکان کےاجلاس میں کیاگیاہے،ایک فرنچائزغیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کےبعدکھیلنےکوتیارنہیں۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےبھی اسکا باضابطہ طور پراعلان کردیا گیاہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج جبکہ فائنل کل کھیلا جانا تھا، تاہم منسوخی کے بعدسیمی فائنل اورفائنل کے میچزری شیڈول ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version