Advertisement

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

انگلینڈ اور سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور بھارت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز  بھی کو رونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کو رونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔

کورونا کے باعث کھیلوں کے  تقریباً تمام ہی چھوٹے اور بڑے مقابلے میں منسوخ کردیے گئے ہیں۔ پاکستان میں جاری پی ایس ایل کے میچز بھی  محدود کردیے گئے  ہیں جو کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

ادھر بھارتی کرکٹ بورڈنے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پہلے آئی پی ایل کے نئی دہلی میں شیڈول میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب بورڈ کی جانب سے پوری لیگ کو ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز بھی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بھی سری لنکا سے سیریز منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کورونا وائرس کے باعث اپریل  میں شیڈول ون ڈے  اور ٹیسٹ میچ  کے لیے پاکستان آنے سے معذروی ظاہر کردی ہے ۔

کورونا وائرس کے سبب کوالالمپور میں  شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلاجاناتھا۔a

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version