پاکستان کی بیڈ منٹن اسٹارنےایک اوراعزازاپنےنام کرلیا

پاکستان کی نمبرون بیڈمنٹن کھلاڑی ماحورشہزاد نےکامیابیوں کاسفرجاری رکھتے ہوئےایک اورسنگ میل عبورکرلیاہے۔
تفصیلات کےمطابق بیڈمنٹن کی نئی عالمی رینکنگ میں ماحورشہزاد 138 نمبرپرآگئی ہیں جس کے بعد وہ ٹاپ 140 میں آنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی بھی ہیں۔
اس سے قبل ماحورشہزاد نےعالمی رینکنگ میں بہترین پوزیشن 149 نمبر کے ساتھ حاصل کی تھی ۔
ماحورشہزاد کی گزشتہ چند ماہ میں بیڈ منٹن میں پرفارمنس اچھی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب 213 نمبر سے 138نمبر پر آگئی ہیں۔
اس حوالےسےبیڈمنٹ کھلاڑی ماحورشہزادکاکہناہےکہ ٹاپ 140 میں آناان کے لیےاعزاز کی بات ہے، وہ کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
Alhumdulillah, I have achieved my career best ranking of 138 in the world. Not only is this a personal best, but a moment of pride for our country as this is the first time a Pakistani female badminton player is part of the Top 140
As always, I am deeply humbled by your support pic.twitter.com/JXN0388iFr
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) March 5, 2020
ماحورشہزاد نے بتایا کہ اگلا ہدف رینکنگ میں ٹاپ 100 میں آنا ہے اورمجھے یقین ہے کہ میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔
واضح رہے کہ قومی کھلاڑی کو حال ہی میں بیڈ منٹن ایشیا نے ایشیا اولمپک پراجیکٹ میں شامل کیا ہے، انہیں مسلسل تیسرے برس پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے، وہ ایک بار پھر پراجیکٹ میں شامل ایشیا کی بیس کھلاڑیوں میں شامل واحد پاکستان کی خاتون کھلاڑی ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت انہیں تین انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کا موقع ملے گا اورٹریننگ پروگرامز بھی ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News