کیون پیٹرسن کی پاکستانیوں سے کورونا فنڈ میں عطیات دینے کی درخواست

وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کی درخواست پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن بھی میدان میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستانیوں سے کورونا فنڈ میں عطیات دینے کی درخواست کردی۔
https://twitter.com/KP24/status/1249620885348237312
جنوبی افریقی نژادکیون پیٹرسن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی کہ حکومت کے قائم کردہ کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت فراخ دل اور فیاض ہیں ، تو آپ اس مشکل وقت میں اپنے ملک کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News