Advertisement

جاوید میانداد کا سلیم ملک کے حق میں بڑا بیان

جاوید میانداد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز اور شارجہ کے ہیرو جاوید میانداد بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کے حق میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد نے سلیم ملک کے حق میں بیان دیتےہوئے کہا کہ  سلیم ملک  کا موقف درست ہے۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ  جب میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے کھلاڑی واپس کرکٹ کے میدانوں میں آگئے تو سلیم ملک کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

سابق کوچ نے کہا کہ  پی سی بی وزیراعظم کے ماتحت ہے، اس حوالے سے ان کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج اتنا وقت گزر جانے کے بعد اس معاملے کو اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جسٹس  قیوم  ملک نے تحقیقات کی تھیں تو میں واحد آدمی تھا جو اپنی ذمہ داری چھوڑ کر اور کوچنگ کوخیرباد کہہ کر چلا گیا تھا۔ میں نے پی سی بی کو بھی اس حوالے سے سب کچھ بتا دیا تھا۔

Advertisement

جاوید میانداد نے کہا کہ  انصاف اسی وقت ہونا چاہیے تھا جو نہیں ہوا۔  اگر اس وقت کئی ایسے اقدامات کر لیے جاتے تو اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہوتے۔

سابق کوچ نے کہا کہ   عمران خان وزیراعظم ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ عمران اپنے احتساب کے نعرے پر عمل کریں اور ماضی کے کھلاڑیوں کے ساتھے ہونے والی ناانصافی دور کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version