Advertisement

پی سی بی نے سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں رکھا، محمد آصف کا شکوہ

محمد آصف

اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے محمد آصف   بھی فکسنگ اسکینڈل میں ٹھکرائے جانے کے بعد میدان میں کود پڑے اور  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنے ساتھ ناروا سلوک کا شکوہ کردیا۔

ایک انٹرویو میں  اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے محمد آصف  نے کہا کہ  ہر کوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا لیکن پی سی بی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ  مجھ سے پہلے بھی کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث تھے اور بعد میں بھی ملوث ہوتے رہے جن میں سے چند ایک کو دوسرا موقع دے دیا گیا۔

محمد آصف نے مزید کہا کہ  میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو اب بھی کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے  سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں  کیا ، مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کرکٹرز پی سی بی میں کام کر رہے ہیں لیکن مجھے واپسی کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

Advertisement

محمد آصف نے محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے  کے فیصلے کو بھی  غلط قرار دیا۔

یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ محمد آصف بھی شامل تھے۔تینوں کھلاڑیوں کو قید اور پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version