Advertisement

معروف ریسلر انڈر ٹیکر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انڈر ٹیکر

معروف میڈیا کمپنی ڈبلیوڈبلیو ای کے اسٹار انڈرٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مارک ولیم کالوے المعروف انڈر ٹیکر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس رنگ میں کچھ کر دکھانے کے لیے اب کچھ نہیں بچا ہے۔وہ ہر چیمپئن شپ اور ایونٹ کو ممکنہ طور پر جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انڈر ٹیکر کا کہنا ہے کہ  نئے لڑکوں کے سامنے آنے کا وقت آگیا ہے لہذا ان کو موقع ملنا چاہیئے۔

55 سالہ انڈر ٹیکر نے یہ اعلان اپنی دستاویزی فلم’ دی لاسٹ رائیڈ ‘کی آخری قسط میں کیا۔

انڈرٹیکر 1990 میں ڈبلیو ڈبلیو ایف  میں قدم رکھنے کے بعد برسوں رنگ میں رہے ہیں اور اس دوران وہ تقریباً ہر چیمپئن شپ اور ایونٹ جیت چکے ہیں۔

Advertisement

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ایونٹ ریسل مینیا میں ناقابل یقین حد تک فاتح رہنے اور جیتنے کا سلسلہ 2017 میں اس وقت ختم ہوا جب انہیں رومن رینز نے شکست دی۔

اس سے قبل کوئی بھی انڈر ٹیکر کو ریسل مینیا میں شکست نہیں دے سکا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version