Advertisement

پی سی بی کا گراؤنڈ اسٹاف کو بونس دینے کا اعلان

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے، ان کے لیے مالی انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی اور  ملتان کے اسٹیڈیمز کے گراؤنڈ اسٹاف میں شامل 63 افرادپر مشتمل عملے کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے پر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان 63 افراد کو ماہ اگست میں ان کی تنخواہ کا 50 فیصد اضافی حصہ بطور بونس دیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ پی سی بی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کے عملے میں شامل 5 افرادکے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرواکے تاریخ رقم کی تھی تاہم کورونا وائرس کی وباء کے سبب ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل ملتوی کرنے پڑے تھے۔

Advertisement

گراؤنڈ اسٹاف کے ان 68 رکنی عملے کی انتھک محنت کی بدولت شائقین کرکٹ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملےتھے۔

 گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سےمعیاری پچز اور آؤٹ فیلڈ کی شاندار تیاری کے سبب ملک کے چاروں سنٹرز پر شائقین کرکٹ کی حاضری مجموعی طور پر 87 فیصد رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Next Article
Exit mobile version