Advertisement

پی سی بی اور پی ٹی وی کے درمیان تین سالہ معاہدے پر دستخط

پی ٹی وی

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی اسپورٹس )کے درمیان تین سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  سال 2023 تک جاری رہنے والے اس معاہدے کی پہلی اسائنمنٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہوگی۔30 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پراڈکشن پی سی بی اور براڈکاسٹنگ پی ٹی وی کرے گا۔

چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ  معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پی ٹی وی اور آئی میڈیا کیمونیکشن سروسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ ڈیل ہے۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ  تین سالہ معاہدے سے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی آئندہ تین سال میں قومی مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ پر 15 بلین روپے خرچ کرے گا۔ یہ رقم ہائی پرفارمنس سینٹرز میں سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی خرچ ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ  تین سالہ براڈکاسٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اہم کردار رہا ۔ احسان مانی گزشتہ 4 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے۔

احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی اور پی سی بی کو منافع بخش براڈکاسٹ ڈیل کرانے میں شہرت رکھتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس معاہدے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی براڈکاسٹرز پر انحصار ختم ہوجائے گا۔ گذشتہ تین سالہ براڈکاسٹ ڈیل سے پی سی بی کو 60 ملین امریکی ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔

دوسری جانب اس گیم چینجر معاہدے سے پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Next Article
Exit mobile version