Advertisement

کسی کی ناراضگی کی وجہ سے نہیں ، اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ  کسی کی ناراضگی کی وجہ سے نہیں ، اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر  مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

مصباح الحق  نے کہا کہ یہ غلط افوا ہ ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات پر چیئرمین پی سی بی کی ناراضگی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا مقصد مستقبل کو دیکھ کرکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   زیادہ تر سیریز ملک سے باہر کھیلنی ہیں اور  ملک سے باہر رہ کر قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنا اور سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنا مشکل تھا۔ بورڈ سے بات کی اور ایک عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ  مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ یہی صحیح وقت ہے۔کرکٹ بورڈ کا شکریہ کے انہوں نے اس کو قبول کیا۔

Advertisement

مصباح الحق نے کہا کہ میری اپنی چوائس ہے کہ ایک عہدے کے ساتھ ٹیم پر فوکس کرنا ہے۔جتنا عرصہ کام کیا اپنے بہتر فیصلے ٹیم کی بہتری کے لیے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مطمئن ہوں کہ جتنی دیر بھی رہا بہتر کام کیا۔مستقبل میں بھی امید ہے جو وژن ہے اسی وژن والا کوئی بندہ آگے آئے گا۔  ہر فارمیٹ میں پاکستان کو ٹاپ تھری میں لانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Next Article
Exit mobile version