Advertisement

کرکٹ جنوبی افریقہ نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا

کرکٹ جنوبی افریقہ   کے سیکیورٹی  وفد  نے پاکستان کی سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ جنوبی افریقہ    کا وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے آج پاکستان پہنچا جہاں اس نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کا چار رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں   پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ دیکھ رہا ہے۔

وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقہ کے کرکٹ آپریشنز منیجر  موکاش گیجر کررہے ہیں۔  چار رکنی وفد کے ساتھ اسٹیڈیم میں پی سی بی آفیشلز بھی موجود ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   چار رکنی وفد زمبابوے ٹیم کو دی گئی سیکیورٹی سے مطمئن ہے اور  سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پنڈی کے بعد کراچی اور لاہور کی سیکیورٹی کا  بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version