شاداب خان زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے بعد پہلے ٹی ٹوئنٹی سے بھی باہر

محدود طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے بھی باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محدود طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری پر اپ ڈیٹ جاری کردی۔
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے تاہم انہیں ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Shadab Khan injury update: https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/11/967031/amp/#PAKvZIM pic.twitter.com/FgScAbfrHi
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 5, 2020
سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہونے کی شکایت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

