
پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلی وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ عمران بٹ2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم عابد علی اور اظہر علی نے دوسری







