Advertisement

نیوزی لینڈ اے کے خلاف روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریز

نیوزی لینڈ اے کے خلاف  کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریز نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریز نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی ہے۔

پاکستان شاہینز کو دوسری اننگز میں 286 رنز کی سبقت حاصل ہے جبکہ ایک وکٹ ابھی باقی ہے ۔

دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 215 رنز کی شراکت قائم کی، فواد عالم 139 اور کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

وانگرائے میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنالیے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے  جبکہ نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version