Advertisement

مصباح الحق اور وقار یونس کو مزید مہلت مل گئی

پی سی بی  کی کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بالنگ کوچ مصباح الحق کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے مزید مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کرکٹ کمیٹی کا  قومی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس   نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

کرکٹ کمیٹی نے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی گذشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔  ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس نے کمیٹی کو مکمل بریفنگ  دی۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی آمد سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم  نے بھی کرکٹ کمیٹی کو اپنی سلیکشن پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

Advertisement

مصباح الحق اور وقار یونس سے ٹیم کی ان کے دور میں خراب کارکردگی پر سوالات کیے گئے۔

مصباح الحق اورقار یونس کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے کھلاڑیوں کی تیاری اور کارکردگی پر اثر پڑا ہے۔دونوں کوچز نے  کارکردگی میں بہتری کے وعدے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی دونوں کو برطرف کرنے کے معاملے پر نرم گوشہ رہتے  ہوئے انہیں مزید مہلت دے دی۔

سربراہ کرکٹ کمیٹی  سلیم یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو ٹیم منیجمنٹ کو مکمل سپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

سلیم یوسف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔ ٹیم منیجمنٹ کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور اہداف سے متعلق مکمل وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کرکٹ کمیٹی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں دوسری پوزیشن پر آنے کا کوئی پوائنٹ نہیں رہتا۔

Advertisement

سربراہ کرکٹ کمیٹی   نے کہا کہ  عالمی وباء کے باعث صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی کورونا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

سلیم یوسف نے کہا کمیٹی کا ماننا ہے کہ ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ میں بہتری ہونی چاہیےتھی۔  مشکل صورتحال سے نمٹنے کےلیے کھلاڑیوں کی تیاری میں سائنس اور ڈیٹا بیس سے مددلینے پر زور دیا گیا ہے۔

کمیٹی اپنی سفارشات چیئر مین احسان مانی کو بھیجے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version