Advertisement

مصباح الحق نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو جائز قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنے اوپر ہونے  والی تنقید کو جائز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق  کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم  کے دورہ نیوزی لینڈ پر تنقید بلکل ٹھیک ہے،تنقید وہی کرتے ہیں  جن کو امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ   فینز کو مایوسی ہوتی ہے اور پرفارمنس پر بلکل تنقید بنتی ہے ۔ ہم تینوں ڈیپارٹمنٹ میں نیچے تھے اس  لیے تنقید جائز ہے۔ پرفارمنس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جو بھی اسپورٹس کھیلتے ہیں ان کا مقصد جیتنا ہوتا ہے اور جب آپ کے مطابق چیزیں نہیں ہوتیں  تو مایوسی ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارے پاس موقع آئے ،لیکن ہم بہتر نہیں کر سکے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ اس ٹور سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں فائٹ کرتے کرتے ایسے لگ رہا تھا کہ میچ ڈرا ہوجائے گا۔

Advertisement

مصباح الحق نے کہا کہ   سب سے زیادہ مایوسی ڈراپ چانسسز سے ہوئی۔ہمارے پاس مواقع آئے لیکن ان چانسز کو مس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اب ہوم سیریز ہے ،اچھا چانس ہوگا کہ نیوزی لینڈ کی غلطیوں کو دور کریں۔ ہوم سیریز کے لیے جو تبدیلیاں کرنی پڑیں وہ کریں گے۔ اگلی سیریز کے لیے پلان کرنا اور غلطیوں کو دور کرکے واپس کم بیک کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version