کورونا کو مذاق نہ سمجھیں،اس اذیت سے گزر چکی ہوں ، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں، کیونکہ انہیں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں 2 سالہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں بھی 2021 کے آغاز میں ہی کورونا ہوگیا تھا، اب وہ صحت مند ہیں، تاہم وہ کورونا کی اذیت سے گزر چکی ہیں۔
ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان میں کورونا کی خطرناک علامات نہیں تھیں اور وہ زیادہ تکلیف سے نہیں گزریں، تاہم اس باوجود انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا۔
قومی کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے مشکل کام 2 سالہ بیٹے سے الگ ہونا تھا اور قرنطینہ کے دوران وہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی و جذباتی اذیت سے بھی گزریں۔
انہوں نے مداحوں کو ہدایات کی کہ وہ کورونا سے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کریں اور وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

