Advertisement

اکثر و بیشتر ہار جیت میں قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق  کا کہنا ہےکہ  اکثر و بیشتر ہار جیت میں قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورے سے وطن واپسی کے بعد دورے کی تفصیلات سے متعلق  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ  میں کسی قسم کا ایکسکیوز نہیں دوگا،  اس طریقے سے ہارنا بہت شرمندگی کا باعث ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ  18 دن کمروں میں بند رہے اور بابر اعظم کی انجری  بھی بہت نقصان دہ ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سب نے 100 فیصد جان لگائی، پریکٹس کی لیکن اکثر و بیشتر ہار جیت میں قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ببل میں نہیں رہنا پڑا جبکہ ہماری ٹیم نے سخت ببل میں پہلے نو دن گزارے۔ سخت کورونا ایس او پیز میں رہ کر کھیلنا مشکل ہوتا  ہے۔

Advertisement

مصباح الحق نے کہا کہ  ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی، کیچز چھوڑنا، بیٹنگ نہ چلنا، یہ بھی ہار کی ایک بڑی وجہ ہے  ۔ فیلڈنگ، بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔یہ  مسئلہ صرف مجھے نہیں بلکہ مکی آرتھر، روی شاشتری اور مارک باؤچر کو بھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ  کرکٹ کمیٹی میں جانا ایک نارمل پریکٹس ہے۔  میں بورڈ آف گورنرزکو بھی اس سے پہلے بریف کرچکا ہوں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ   ہمیں اعتماد کی ضرورت ہے۔ہمیں وقت چاہیے، اچھی پرفارمنس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔  امید کرتا ہوں کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل ارکان کرکٹ کے حوالے سے سمجھ بوجھ رکھتی ہوگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ  کرکٹ کمیٹی کو اپنی سفارشات دیتے ہیں ،پہلے سے کوئی بھی چیز اخذ نہیں کرسکتے۔ امید کرتا ہوں یہ اجلاس کسی کو گرل کرنے کے لیے نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version