پی ایس ایل6: کمنٹیٹرز کے نام سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو میچز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کمنٹری کریں گے۔
پی ایس ایل6 کیلئے رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول، ڈومینک کارک اور ایلن ولکنز کمنٹری کریں گے۔
اس کے علاوہ ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی ، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتازبھی کمنٹیٹرز میں شامل ہونگی۔
ایونٹ میں زینب عباس پریزنٹرجبکہ طارق سعید اردو میں کمنٹری کریں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث اس سال 20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دی ہے اور تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی اور افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 5000، 3000 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6500 تماشائی ایک میچ دیکھ سکتے ہیں جبکہ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں یہ گنجائش 4500 ہے۔
ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک شخص ٹکٹ خرید سکتا ہے، بچوں کے ب فارم پر ٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔
ٹکٹ پر شناختی کارڈ کے ساتھ کیو آر کوڈ درج ہوگا جس کو 3 مختلف مقامات پر اسکین کرواکر تماشائی اندر داخل ہوسکیں گے۔
شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔
میچ والے دن وہی شخص اسٹیڈیم داخل ہوسکے گا جس کے نام پر ٹکٹ کی بکنگ ہوگی۔
یاد رہےکہ 20فروری سے 7مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کےمیچ کھیلےجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

