پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے کورونا وائرس کے سبب ملتوی ہونے والے میچز کے لیے نئی تاریخوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز کے کھلاڑیوں کو 23 مئی کو ہوٹل رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 23 مئی سے تمام کھلاڑی بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گےاور 31 مئی تک سخت قرنطینہ سے گزریں گے۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس بائیو سیکیور ببل کمپنی نے سخت ایس او پیز پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور تمام فرنچائزز ری شیڈول کردہ تاریخوں پر متفق ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

