Advertisement

پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

ٹک ٹاک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی جانب سے ٹک ٹاک ایپلیکیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ اور ٹک ٹاک اپلیکیشن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد پی ایس ایل میں ٹک ٹاک کی شراکت داری کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، اس شراکت داری کے تحت پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

اس سے قبل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کے بقیہ میچز کا باقاعدہ آغاز کل سے ابوظہبی میں  ہوگا۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پندرہواں میچ لاہور زقلندراور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے درمیان کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version