Advertisement

ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے

آسٹریلوی وائٹ بال ٹیم کے  کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے پرتھ اسکارچرز کے خلاف 68 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے نام کیا۔

ایرون فنچ  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ (14321) رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے ۔ صرف یہی نہیں سب سے زیادہ سنچریز (22) ، نصف سنچریز (87) ، چھکوں (1045)اور چوکوں (1108) کا ریکارڈ بھی انہیں کے قبضے میں ہے جو مستقبل قریب میں ٹوٹنا تقریباً ناممکن ہی نظر آتا ہے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1473945222249730048

Advertisement

سب سےزیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ہی کیرون پولارڈ موجود ہیں  جو ایک سنچری اور 56 نصف سنچریز کی بدولت اب تک 11326 رنز بناچکے ہیں۔

پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک 68 نصف سنچریز کی بدولت 11274 رنز بناکر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 8 سنچریز  اور 85 نصف سنچریز کی بدولت 10308  جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 5 سنچریز اور 75 نصف سنچریز کی بدولت 10204 رنز بناکر بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ایرون فنچ   اس فہرست میں شامل ہونے والے چھٹے کھلاڑی ہیں  جنہوں نے 8 سنچریز اور 65 نصف سنچریز کی مدد سے  10048 رنز بنالیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version