Advertisement

پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت  کے دیگر اعلیٰ  حکام  کے ہمراہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد  سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے آسٹریلوی وفد کو ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ  آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سیکیورٹی  کے حوالے سے  سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔  قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

شیخ رشید نے ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئندہ برس مارچ اپریل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Advertisement

اس دورے میں تین ٹیسٹ میچز، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی  میچ کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version