Advertisement

ایشیز سیریز: ٹریوس ہیڈ کورونا کا شکار ، سڈنی ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار ہوکر سڈنی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا  نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے معمول   کے پی سی آر ٹیسٹ میں  آسٹریلوی  بلے باز ٹریوس ہیڈ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر مچل مارش، نک میڈنسن اور جوش انگلیس  کو اضافی کور کے طور پر آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے میلبورن سے سڈنی کے لیے اپنی پرواز  میں بھی تاخیر کی اور سڈنی میں چوتھے ٹیسٹ کے لیے متبادل کو طلب کرلیا ہے۔

https://twitter.com/CricketAus/status/1476720568934219779

Advertisement

ٹریوس ہیڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس بارے میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں کہ آیا دونوں  ٹیموں میں کورونا مثبت کیسز آنے کے بعد سیریز  جاری رہ سکے گی یا نہیں۔

تاہم ٹریوس ہیڈ وائرس سے متاثر ہونے والے کسی بھی اسکواڈ  کے پہلے کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے مینجمنٹ اور سپورٹ اسٹاف اور ان کے اہلخانہ وائرس کا شکار ہوئے تھے جبکہ کھلاڑی محفوظ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے  بتایا کہ  ٹریوس ہیڈ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے  تاہم وہ  طبی ماہرین کی پالیسی  کے تحت سات دن تک اپنی اہلیہ کے ہمراہ میلبورن میں  ہی قرنطینہ رہیں گے۔

یاد رہے کہ ٹریوس ہیڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ایشیز سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version