Advertisement

سنچورین ٹیسٹ: بھارت 174 پر ڈھیر، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 305 رنز درکار

سنچورین ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کھیل کے چوتھے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 16 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ریشابھ پانت سب سے زیادہ 34 رنز بناسکےجبکہ کے ایل راہول 23، اجنکیا رہانے 20، کپتان ویرات کوہلی 18 ، چتیشور پجارا 16، روی چندرن ایشون 14، اور شردل ٹھاکر 10 رنز بناسکے۔

میانک اگروال 4 ، محمد شامی ایک اور محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جسپریت بمراہ 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے 4،4 جبکہ لنگی نگیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا جو کہ پہلے دن کے اختتام تک بظاہر درست دکھائی دیا   تھا تاہم تیسرے روز کھیل کے آغاز میں بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی فاسٹ بالنگ کے سامنے نہ ٹک سکی تھی۔

دوسرے روز کا کھیل شدید بارش سے متاثر ہونے کے بعد ممکن نہ ہوسکا  تھا اور تیسرے دن بھارتی ٹیم   نے 272 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسکور میں صرف 55 رنز کا اضافہ ہی کرسکی تھی۔

جنوبی افریقی فاسٹ بالر لنگی نگیدی کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 327 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 123 اور میانک اگروال 60 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 6، کگیسو ربادا نے 3 اور میکرو جانسن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم  اپنی پہلی اننگز میں 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ٹمبا باووما 52 اور کوئنٹن ڈی کوک 34 رنزبناکر نمایاں رہے تھے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 ، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمراہ نے 2،2 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version