جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوب افریقی بالرز کی تباہ کن بالنگ، بھارتی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کپتان کے ایل راہول (50) اور روی چندرن ایشون(46) کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔
ان کے علاوہ میانک اگروال 26 ، ہنوما وہاڑی 20، ریشابھ پانت 17 اور جسپریت 14 رنز بناسکے جبکہ باقی کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
https://twitter.com/ICC/status/1478004297413451776
محمد شامی 9 ، چتیشور پجارا 3 اور محمد سراج ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اجنکیا رہانے اور شردل ٹھاکر کوئی رن نہ بناسکے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 جبکہ ڈوین اولیور اور کگیسو ربادا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔
مزید پڑھیئے: بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے آؤٹ
واضح رہے کہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میچ سے قبل کمر کے اوپری حصے میں اینٹھن کے سبب جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے تھے ۔ ان کی جگ کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
کے ایل راہل جنہیں روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا تھا، پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
🚨 Indian skipper Virat Kohli ruled out of the second #SAvIND Test in Johannesburg.
AdvertisementMore details 👇 #WTC23 https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/01/133590/amp/
— ICC (@ICC) January 3, 2022
بی سی سی آئی نے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کو جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔
ویرات کوہلی کی جگہ ہنوما وہاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں فتح سے بھارتی ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

