Advertisement

رضوان اور بابر کے بعد شاہین شاہ کو بھی آئی سی سی ایوارڈ مل گیا

شاہین آفریدی

شاہین آفریدی

آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے جیت لی ہے جبکہ اس کا اعلان آئی سی سی نے کیا ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1485545591820148742

شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ گذشہ سال 36 انٹرنیشنل میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں رہیں۔

شاہین شاہ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 وکٹیں اپنے نام کیں اور ساتھ ہی  مجموعی طور پر 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ جوروٹ، کین ولیمسن اور پاکستان کے محمد رضوان جو نامزد کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ایوارڈز میں پاکستان کے مردوں کے ساتھ خواتین کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Next Article
Exit mobile version