Advertisement

راشد خان نے نیا فلک شارٹ ایجاد کردیا

افغان کرکٹر راشد خان نے کرکٹ میں نیا فلک شارٹ ایجاد کردیا ہے۔

کھیلوں کے خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فلک شارٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1484045520280895491?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484045520280895491%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1039556

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان ہمیشہ کوئی نئی چیز تخلیق کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: راشد خان نے بی بی ایل میں تاریخ رقم کردی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان نئے انداز میں دونوں ٹانگوں کے درمیان سے فلک شارٹ کھیلتے ہیں جس کے بعد وہ خوشی کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان کرکٹر راشد خان نے گذشتہ دنوں بگ بیش لیگ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک میچ میں 17 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد وہ بی بی ایل کی تاریخ میں 6 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

علاوہ ازیں راشد خان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے جبکہ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک 56 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 103 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Next Article
Exit mobile version