Advertisement

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 212 رنز درکار ہیں اور ابھی 7 سیشنز کا کھیل باقی ہے۔

اس ٹیسٹ میچ میں ایسا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کی  145 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی نہ ہوسکا۔

بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم   کی دونوں اننگز کی 20 وکٹیں کیچ آؤٹ ہوئی ہوں۔

اس سے قبل 5 مواقعوں پر کسی ٹیم کی 19 وکٹیں کیچ کی صورت میں گریں جبکہ 25 مواقعوں پر 18 وکٹیں  کیچ  کی صورت میں گریں۔

مزید پڑھیئے: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی بیٹنگ لائن پھر ناکام، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Advertisement

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 113 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version