حارث رؤف کا شاندار کیچ، آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندارپرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کھیلے گئے میلبر ن اسٹار زاور میلبرن رینگیڈز کے میچ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور احمد دانیال نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی۔
اپنے پہلے بگ بیش لیگ ایڈیشن میں صرف 10 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانے والے حارث رؤف نے آج انتہائی مشکل کیچ پکڑ کر اپنی فیلڈنگ پر بھی خوب داد وصول کی۔
انہوں نے اوکونل کی گیند پر ایرون فنچ کے بلند شاٹ کو باؤنڈری لائن پر کیچ کیا اور انتہائی اونچا کیچ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھوکر باؤنڈری لائن کے دوسری طرف چلے گئے۔
تاہم باؤنڈری لائن سے باہر جانے سے قبل ہی انہوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو ہوا میں چھال دیا تھا اور توازن صحیح کرکے فوراً باؤنڈری لائن کے اندر آکر گیند کو دوبارہ کیچ کرلیا۔
Rauf walks the tightrope on the boundary!!
Was there rope involved? We're taking another look… #BBL11 pic.twitter.com/D1eeTG1vo3
— KFC Big Bash League (@BBL) January 3, 2022
ان کی اس حاضر دماغی اور زبردست فیلڈنگ صلاحیت پر آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے اسے بہترین فیلڈنگ قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد حسنین نے بگ بیش لیگ کا ڈیبیو اوور تین وکٹوں کے ساتھ میڈن کروا کے دھماکے دار انٹری کی تھی۔
TRIPLE. WICKET. MAIDEN. ON. DEBUT. #BBL11 pic.twitter.com/73hCAB40aU
— KFC Big Bash League (@BBL) January 2, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News