Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف کا شاندار کیچ، آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

Now Reading:

حارث رؤف کا شاندار کیچ، آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

آسٹریلوی  بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندارپرفارمنس  کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کھیلے گئے میلبر ن اسٹار زاور میلبرن رینگیڈز کے میچ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور احمد دانیال نے میلبرن اسٹارز  کی نمائندگی کی۔

اپنے پہلے  بگ بیش لیگ ایڈیشن میں صرف 10 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانے والے حارث رؤف نے آج انتہائی مشکل کیچ پکڑ کر اپنی فیلڈنگ پر بھی خوب داد وصول کی۔

انہوں نے اوکونل کی گیند پر ایرون فنچ کے بلند شاٹ کو باؤنڈری لائن پر کیچ کیا اور انتہائی اونچا کیچ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا توازن  کھوکر باؤنڈری لائن کے دوسری طرف چلے گئے۔

تاہم باؤنڈری لائن سے باہر جانے سے قبل ہی انہوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند  کو ہوا میں چھال دیا  تھا اور توازن صحیح کرکے فوراً باؤنڈری لائن کے اندر آکر گیند کو دوبارہ کیچ کرلیا۔

Advertisement

ان کی اس حاضر دماغی اور زبردست فیلڈنگ صلاحیت پر آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے  اور انہوں نے اسے بہترین فیلڈنگ  قرار دیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد حسنین نے بگ بیش لیگ  کا ڈیبیو اوور تین وکٹوں کے ساتھ میڈن کروا کے دھماکے دار انٹری کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر