پی ایس ایل 7: ضلعی انتظامیہ کا شائقین کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شائقین کے لیے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ کل سے سو فی صد عوام کو میچ دیکھنے کی اجازت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور کل سے شہر کے چھ مقامات سے اسٹیڈیم تک اسپیشل روٹس چلائے گی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ اسپیشل روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈائیوو کے ساتھ مل کر عوام الناس کی آسانی کے لیے چلائے جائیں گے۔
🚨 FREE Shuttle for Lahore Fans 🚨
AdvertisementScan the QR code for more information. #HBLPSL7 l #LevelHai pic.twitter.com/SUgOlriB9B
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 14, 2022
اسپیشل روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک اور اسکیم موڑ سے چلائے جا ئیں گے۔
عمر شیر چٹھہ کا مزید کہنا ہے کہ اسپیڈو اور ڈائیوو 27 فروری تک ان روٹس پر چلیں گی۔ شائقین کرکٹ کو 4:30 پر پک اپ اور 11:45 پر ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اسپیشل روٹس کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News