کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے میں مقابلے سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم ترین آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ٹیم نے ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست دے دی ہے جس کے نام اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Unwanted Update for QG fans:
AdvertisementQuetta Gladiators all-rounder @mnawaz94 has been ruled out of the remaining matches of Pakistan Super League (PSL) after suffering navicular bone undisplaced fracture.
His replacement will be announced soon.— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 11, 2022
خیال رہے کہ محمد نواز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔وہ مشکل وقت میں ٹیم کو نہ صرف بریک تھرو دلواتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر بلند و بالا چھکے لگاکر بھی ٹیم کو میچ جتواتے رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے مرحلے کا آغاز کل 12 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News