Advertisement

جیمز فالکنر کی نشے کی حالت میں لاہور کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر پیسوں کی عدم ادائیگی کا الزام لگانے والے جیمز فالکنر کے پی ایس ایل چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی جمیز فالکنر کے پی سی بی  کے ساتھ مالی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے جمیز فالکنر کو معاہدے کے تحت 70 فیصد ادائیگی کردی تھی تاہم  وہ رقم کی وصولی سے مکر گئے۔ بینک نے پیسے فالکنر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے کی پی سی بی کو تصدیق کردی۔

مزید پڑھیے: پی سی بی سے مبینہ نالاں جیمز فالکنر کا واپسی کا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے۔ پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔

Advertisement

ذرائع کاکہنا ہے کہ فالکنر نے لاہور کے ہوٹل میں نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ بھی جس کے نقصان کا ازالہ پی سی بی نے کیا۔

جمیز فالکنر نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلنے سے بھی انکار کردیاتھا۔

واضح رہے کہ جیمز فالکنر نے پی سی بی پر پیسوں کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرکے پی ایس ایل سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version