قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ریزرو کھلاڑی بائیو ببل کا حصہ نہیں ہوں گے

پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوران اسکواڈ میں شامل ریزرو کھلاڑی بائیو ببل کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوران اسکواڈ میں شامل پانچ ریزرو کھلاڑی بائیو ببل کا حصہ نہیں ہوں گے اور وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کریں گے ۔
کراچی میں پریکٹس کرنے والے ریزرو کھلاڑی بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔ کراچی میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا کیمپ 23 فروری کو ختم ہوگا۔
بابراعظم 24 فروری کو اسلام آباد میں بائیو سیکیور ببل کو جوائن کریں گے۔ پی ایس ایل پلے آف کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کو ببل ٹو ببل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

