پشاور زلمی کیخلاف اعظم خان کی طوفانی اننگز رائیگاں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

پی ایس ایل 7
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے چوبیسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے جہاں چوبیسویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حارث کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494381705586741254
جس کے جواب میں اعظم خان کی طوفانی اننگز بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 196 رنز ہی بناسکی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494381770254569478
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز رحمت اللہ گرباز نے جارحانہ موڈ اختیار کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جب کہ ان کے ساتھ مبصر خان نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
Gurbaz came prepared 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/IVO7WztpkB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے دانش عزیز نے کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی اور وہ وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں 100ویں وکٹ بن گئے جب کہ لیام ڈاسن بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
Danish gone! Skipper @WahabViki completes 100 wickets in the HBL PSL. 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/f6o4mTg37T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
البتہ سابق کپتان معین خان کے صاحبزدے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے آج طوفانی اننگز کھیلی وہ 45 گیندوں پر 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور ان کی وکٹ پر موجودگی تک پشاور زلمی کو اپنی شکست واضح دکھائی دے رہی تھی تاہم کپتان وہاب ریاض خود ان کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
AdvertisementAzam Khan supremacy 😎 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ @MAzamKhan45 pic.twitter.com/2fADPLXik6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
کپتان آصف علی اعظم خان کا ساتھ دینے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ بولنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے فہیم اشرف بھی 9 رنز بناکر چلتے بنے۔
.@MAzamKhan45 sends one to the stands! #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/RlhFG9f61j
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3، وہاب ریاض نے 2 جب کہ حسین طلعت اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
CUTTING CATCHES IT! Is this @PeshawarZalmi’s wicket of the game?#HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/kHdnarECec
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یوناتئیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494320588030033923
حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پاور پلے میں 73 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد حضرت اللہ زازئی 13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم محمد حارث آج الگ ہی موڈ میں دکھائی دیے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494322152589328397
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے یاسر خان نے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور 24 گیندوں پر 2 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
He has all the answers today 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ @iamharis63 pic.twitter.com/srn0ZJXaKD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
اس دوران محمد حارث نے محض 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے سب کو حیران کردیا ، وہ 32 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
AdvertisementYasir Khan joins the party 🎉 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/GGQ0Po74Uy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
شعیب ملک نے 23 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ لیام لیونگ اسٹون نے فہیم اشرف کو چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم وہ اگلی ہی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
BIG SHOT and then @iFaheemAshraf takes back control! The Shoaib Malik show comes to a close. #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/PuHaZQvzo0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے ابتدائی اوور میں بھرپور رنز دینے کے بعد ڈیتھ اوورز میں اچھے انداز میں کم بیک کیا جس کی بدولت شیرفن ردھر فورڈ 16 اور حسن طلعت صرف 8 رنز بناسکے جب کہ وہاب ریاض اور بین کٹنگ نے کھاتہ کھولنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1494346016669278209
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 ، وقاص مقصود 2 ، لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
AdvertisementRutherford has entered the chat. ✔️#HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/YpoKlJev6v
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
انجری مسائل کا شکار اسلام آباد کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مبصر خان، دانش عزیز، محمد موسیٰ، مرچانٹ ڈی لانگے اور ظاہر خان کو ایلکس ہیلز، شاداب خان، محمد اخلاق، حسن علی اور ذیشان ضمیر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
And again! @iMusaKhan is punished by @iamharis63. #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/QaGFQ5hPxg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ایمرجنگ فاسٹ بالر ذیشان ضمیر انجری کے سبب آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے۔ شاداب کی غیر موجودگی میں آصف علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ یونائیٹڈ کی طرف سے دانش عزیز اور ظاہر خان اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
𝐁𝐞 𝐓𝐡𝐞 𝐁𝐞𝐬𝐭#HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ @iamharis63 pic.twitter.com/Ueip52vZEq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
پشاور زلمی کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ محمد عمر کی جگہ یاسر خان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
Zalmi have won the toss and put United to bowl first. ☝🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/iw2geH6ttu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

