پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کمنٹری پینل میں مائیکل کیسپرووچ، مائیک ہیز مین، روب کی، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں۔
سکندر بخت اور زینب عباس بطور پریزینٹر میچ سے پہلے اور بعد کے شوز کی میزبانی کریں گے۔
AdvertisementCommentary and broadcast details of Pakistan v Australia white-ball matches confirmed
More details: https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/03/568738/amp/#PAKvAUS
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 28, 2022
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا کل 29 مارچ ، دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ 2 اپریل جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیم ایونٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
باقی ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 13 ٹیموں میں آسٹریلیا اس وقت ساتویں اور پاکستان نویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

