آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: آسٹریلیا کی اہم کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی اہم کھلاڑی ایشلی گارڈنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ میں ایشلی گارڈنر کی عارضی متبادل کے طور پر ہیتھر گراہم کو شامل کیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ہیتھر گراہم کی آسٹریلوی اسکواڈ میں ایشلی گارڈنر کی عارضی متبادل کے طور پر شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
Australia have named a replacement for Ashleigh Gardner, who is currently in isolation after testing positive for COVID 19.
AdvertisementDetails 👇https://www.bolnews.com/urdu/sports/2022/03/777468/amp/
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 7, 2022
گراہم نے اپنا واحد بین الاقوامی میچ 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے آٹھ اوورز میں صرف 29 دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ ایشلی گارڈنر کا 3 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ فی الحال آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کی حکومت کی صحت پالیسی کے مطابق 10 دنوں کے لیے قرنطینہ میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

