Advertisement

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان

پاکستان

آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو  88 رنز سے شکست دے دی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، فخرزمان 18 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے امام الحق کو جوائن کیا دونوں نے 96 رنز کی سست رفتار شراکت قائم کی جس کا نقصان پاکستانی ٹیم کو ہوا اور کپتان کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہرسکا۔

بابراعظم نصف سنچری بنانے کے بعد 57 رنز پر پویلین واپس لوٹے تو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سعود شکیل بھی 3 رنز بناکر واپس لوٹ گئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔  افتخار احمد نے محض 2 رنز بنانے کے بعد ایک غلط شارٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوائی۔ حسن علی 2 ، محمد وسیم 0 اور حارث رؤف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

اس دوران اوپننگ بلے باز امام الحق نے اپنے کیریئر کی 8ویں سنچری مکمل کی لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 ، مچل سوئپسن اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2  جب کہ سین ایبٹ اور ناتھن ایلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جو بالکل بھی درست ثابت نہ ہوئی کیوں کہ مہمان ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی۔ ایرون فنچ اور ٹرویس ہیڈ نے 110 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان کو پہلی کامیابی 15ویں اوور میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کی صورت میں ملی جو 23 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بین میکڈرموٹ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی ، وہ 55 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508766095464931332

دوسری جانب ٹریوس ہیڈ نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی ، وہ 72 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

مارکس اسٹونس 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے البتہ کیمرون گرین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری لمحات میں اچھی اننگز کھیلی وہ 40 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سین ایبٹ 14 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، حارث رؤف نے 2،2 جب کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر آج اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508733486240342020

آسٹریلیا کے جانب سے بھی دو کھلاڑی نیتھن ایلس اور مچل سویسن ڈیبیو کریں گے۔

Advertisement

شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی انجری کے سبب پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508738465382420489

آسٹریلوی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میکڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس،کیمرون گرین، ایلکس کیری، سین ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زیمپا اور مچل سویپسن شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version